برسلز(ڈیسک)یورپی کمیشن کی صدر ارسلا ون در لین نے کہا ہے کہ یورپی یونین ترکی کو شامی پنا گزینوں کے لیے مزید امداد فراہم کرے گا۔
ترک نشریاتی ادارے کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے رہنماں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی کمیشن کی صدر نے کہا ہے کہ ترکی کے زیر اہتمام شامی باشندوں کی مدد کے لئے یورپی یونین مزیدبجٹ مختص کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کی حمایت جاری رکھیں گے ، جو لاکھوں شامی مہاجرین اور دیگر پناہ گزینوں کو اپنے ہاں پناہ دیئے ہوئے ہے۔ ارسلا ون در لین نے کہا کہ اس مسئلے اور پناہ گزینوں کی حفاظت اور ان کے میزبانوں کی حمایت کرنا یورپ کے مشترکہ مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایورپی یونین نے ماضی میں بھی اس مسئلے کی حمایت کی ہے اور یہ آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ “ہم ترکی میں پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 2024 تک مزید 3 بلین یورو مختص کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ رقم یورپی یونین کے بجٹ سے پوری ہوگی اور یہ مہاجرین کی سماجی و اقتصادی مدد کے لئے استعمال ہوگی۔ پریس کانفرنس میں صدر چارلس مشیل اور پرتگال کے وزیر اعظم ، یوروپی یونین کے میعاد صدر ، انٹونیو گوتریش بھی موجود تھے۔