You are currently viewing شہباز شریف کے پاس بجٹ کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں، چوہدری فواد حسین

شہباز شریف کے پاس بجٹ کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں، چوہدری فواد حسین

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:14/06/2021 15:52
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے پاس بجٹ کے خلاف بولنے کیلئے کچھ نہیں، وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی و معاشی حکمت عملی نے انہیں کلین بولڈ کر دیا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماحکومت کی معاشی پالیسی پر کس منہ سے تنقید کریں گے جبکہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی اپنی جماعت کے سابق وزیر خزانہ کی کمپنی نے ریکارڈ منافع کمایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی کھٹارا بس زوال کی اس کچی سڑک پر اتر گئی ہے جس کی آگے ڈیڈ اینڈ لکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی کر کے اپوزیشن کی گاڑی کیلئے سیاسی ڈیزل کا بحران پیدا کر دیا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.