You are currently viewing شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بات کرنے سے پہلے اپنا ریکارڈ دیکھ لیا کریں ،آئی ایم ایف کے حوالے سے ان کے بیانات حیرت انگیز ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بات کرنے سے پہلے اپنا ریکارڈ دیکھ لیا کریں ،آئی ایم ایف کے حوالے سے ان کے بیانات حیرت انگیز ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:31/05/2021 17:13
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے آئی ایم ایف کے حوالے سے بیانات حیرت انگیز ہیں،وہ بات کرنے سے پہلے اپنا ریکارڈ دیکھ لیا کریں تا کہ شرمندگی سے بچ سکیں۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان نے آئی ایم ایف سے 13.79 ارب ڈالر قرض لیا جس میں سے پیپلز پارٹی نے 47 فیصد اور نون لیگ نے 35 فیصد قرض لیا جبکہ باقی تمام حکومتوں نے مل کر 18 فیصد قرض لیا۔انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بات کرنے سے پہلے اپنا ریکارڈ دیکھ لیا کریں تا کہ شرمندگی سے بچ سکیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.