ریاض(ڈیسک)سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں صفائی کے کام آنے والا جعلی سامان تیار کرنے والے 10 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کی پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ مکہ میونسپلٹی اور وزارت تجارت کے افسران نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے صفائی کے کام آنے والا جعلی سامان تیار کرنے والے 10 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔غیرملکی کارکن صفائی کے سامان کےڈبوں پر سپیشلسٹ کمپنیوں کے جعلی سٹکر لگا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حراست میں لئے گئے تمام ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔