لندن(ڈیسک) برطانیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے بعدبھارت پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔
برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق برطانیہ نے بھارت کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔وزیر صحت میٹ ہینکک نے کہا کہ بھارت کو ریڈ لسٹ والے ممالک میں شامل کیا گیاہے۔ لسٹ میں شامل ممالک سے سوائے برطانوی اور آئرش شہریوں کے تمام لوگوں کی برطانیہ آمد پر پابندی ہوگی۔برطانوی اور آئرش شہری ان ممالک سے آمد کے بعد حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہوٹلز میں 10 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے جس کے اخراجات وہ خود ادا کریں گے۔وزیر صحت کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ سے ہوگا۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے حالیہ پھیلا کے پیش نظر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنا دورہ انڈیا بھی منسوخ کر دیا تھا۔