انقرہ(ڈیسک)ترک وزیرخارجہ میولود چاوش اولونے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ بہتر بنانے کے لیے جاری کوششیں بہتر سمت میں گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر فرانس بھی کوشش کرے تو ترکی بھی نیٹو اتحادی فرانس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ شام، لیبیا، مشرقی بحیرہ روم اور پیغمبر اسلام کے خاکوں سے متعلق فرانسیسی پالیسیوں پر ترک تنقید اور دوسری جانب فرانس کی جانب سے ترکی کے خلاف یورپی پابندیوں کی حمایت سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔