You are currently viewing کوروناوائرس: امریکہ کی اعلیٰ فوجی قیادت قرنطینہ میں چلی گئی

کوروناوائرس: امریکہ کی اعلیٰ فوجی قیادت قرنطینہ میں چلی گئی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:07/10/2020 10:43
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن (ڈیسک) امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

امریکہ کے نشریاتی ادارے کے مطابق وائس کمانڈر یو ایس کوسٹ گارڈ ایڈمرل چارلس رے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مائیک ملی از خود قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایڈمرل چارلس نے گزشتہ ہفتے سروس چیفس کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی تھی۔

نشریاتی ادارے کے مطابق جنرل مائیک ملی کے علاوہ دیگر کئی اور اعلیٰ امریکی فوجی عہدیداران بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.