You are currently viewing ہواوے کی فائیوجی ٹیکنالوجی پر ملک میں مکمل پابندی عائد نہیں ، فرانس

ہواوے کی فائیوجی ٹیکنالوجی پر ملک میں مکمل پابندی عائد نہیں ، فرانس

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:06/07/2020 13:58
  • Reading time:1 mins read

پیرس(ڈیسک)فرانس نے کہا ہے کہ چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے کی فائیوجی ٹیکنالوجی پر ملک میں مکمل پابندی عائد نہیں، تاہم فرانسیسی آپریٹرز کو اس کے استعمال کے لیے محدود لائسنس دیئے جائیں گے۔

یہ بات نیشنل سائبر سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ گیلمے پاپورڈ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔انھوں نے کہا کہ جولوگ پہلے سے ہواوے کی فائیوجی ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں ہم انہیں 3 سے 8 سال کے لیے اجازت نامے جاری کرہے ہیں ، ان پابندیوں کے نتیجے میں فرانس میں ہواوے کی فائیوجی نیٹ ورک تک رسائی محدود رہے گی۔یاد رہے کہ ہواوے نے فائیوجی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی ہے اور اس کا مقابلہ بنیادی طور پر سویڈن کی اریکسن اور فن لینڈ کی نوکیا سے ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.