اسلام آباد (ڈیسک) وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ دنیا کو وہ نظر آنا شروع ہو گیا جو عمران خان دیکھ رہے تھے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر تے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا نے پھیلنا ہے اور ہم نے اس کیساتھ چلنا ہے ، وزیراعظم عمران خان کا موقف تھا کہ لاک ڈاؤن سے بے روزگاری، بھوک اور معاشی بدحالی آئیگی، امریکا کی 40 ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی اور لوگوں کو روزگار پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، دنیا کو وہ نظر آنا شروع ہو گیا جو عمران خان دیکھ رہے تھے۔
اسد عمر نے کہا کہ ہم مغرب کی اندھی تقلید نہیں کرتے، پاکستان میں وبائی بیماریوں کے ماہرین اور ڈیٹا سائنٹسٹ موجود ہیں انکی مدد سے ہم کام کر رہے ہیں، اللہ نے کرم کیا آج وبا بڑھنے کے باوجود حالات قابو سے باہر نہیں۔