You are currently viewing کورونا وائرس :دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ  ،ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد  جاں بحق

کورونا وائرس :دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 22 لاکھ ،ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد جاں بحق

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:17/04/2020 16:27
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک)کوروناوائرس کے باعث اب تک پوری دنیا میں 21 لاکھ 84 ہزار 704 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 898 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس نے سب سے زیادہ متاثر امریکا کو کیا ہے جہاں اب تک کم از کم 6 لاکھ 78 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 641 تک پہنچ گئی ہے۔

برطانیہ بھی ایک لاکھ سے زائد مریضوں والا چھٹا ملک بن گیا ہے، 24 گھنٹے میں مزید 861 مریضوں کا انتقال ہو گیا جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی۔ فرانس سے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 753 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17ہزار 920 ہوگئی ہے۔

اٹلی میں اب تک 22 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں، اسپین میں مزید 503 افراد کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ بیلجیم میں بھی 417 اموات ہوئی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.