You are currently viewing سندھ کابینہ میں بھارتی جارحيت کے خلاف قرارداد منظور

سندھ کابینہ میں بھارتی جارحيت کے خلاف قرارداد منظور

کراچی (ڈیسک)سندھ کابینہ نے بھارتی جارحيت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے۔

 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کا بینہ کا اجلاس ہوا جس  میں بھارتی جارحیت  کی شدید مزمت اور بھارتی جارحیت  کے خلاف قرارداد  منظور  کر لی گئی ، اس مو قع پر وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  کا کہناتھاکہ پوری قوم  افواجِ پاکستان کے ساتھ  کھڑی ہے ۔

دوسری جانب بھارت کی بزدلانہ کارروائی کے خلاف پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی نے مذمتی قراردادیں منظورکر لیں۔ قرارداد میں پاک فوج کو بھارتی حملے کا بروقت جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور بھارت کو خبردار کیاگیا ہے کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز رہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.