بدین (اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کہتے ہیں کہ پرویز مشرف اور متحدہ قومی موومنٹ گرینڈ الائنس کا حصہ بنے تو وہ الائنس چھوڑدیں گے۔ بدین کے جیم خانہ ہال میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے نمائندوں کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے موقعے پر سابق صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انتخابات پہلے بھی شفاف نہیں ہوئے اور اب بھی شفاف نہیں ہوں گے، ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سیاسی جماعت بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے، جلد اپنی پارٹی بنارہا ہوں، میری وکلا کی ٹیم پارٹی کا آئین تشکیل دے رہی ہے۔
مشرف،متحدہ شامل ہوئے تو گرینڈالائنس چھوڑ دوں گا،مرزا
- Post author:News Pakistan Staff
- Post published:14/01/2016 14:55
- Post category:پاکستان / رجحان / سندھ
- Post last modified:14/01/2016 14:56
- Reading time:1 mins read
Tags: news pakistan, الائنس, ایم, ایم کیو ایم, بدین, برداری, بلدیاتی, پارٹی, پاکستان, پرویز, تقریب, حلف, داخلہ, ذوالفقار, سابق, سندھ, سندھی, سیاست, صوبائی, قومی, کیو, گرینڈ, متحدہ, مرزا, مشرف, موومنٹ, نومنتخب, نیوز, وزیر