نئی دہلی (ڈیسک) بھارتی پولیس نے ریاست کیرالا کے صاباری مالا مندر میں 10 سے50 برس کی خواتین کو داخل ہونے سے روکنے پر دو ہزار سے زائد انتہا پسند ہندؤں کو حراست میں لیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ بدھ سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مندر کے قریبی شہری علاقوں میں سخت عقیدے کے حامل ہندؤں نے احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران انہوں پتھراؤ کے ساتھ ساتھ موٹر کاروں کے شیشے بھی توڑے۔ انتہا پسند ہندؤں کی گرفتاری کا سلسلہ بدھ 24 سے شروع ہے۔ پولیس نے ہندو خواتین عقیدت مندوں کو مندر تک لے جانے کی کوشش کی لیکن مظاہرین کی رکاوٹ کو توڑنے میں وہ ناکام رہے۔