You are currently viewing ایران اور شام کا باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

ایران اور شام کا باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:20/05/2018 11:18
  • Reading time:1 mins read

دمشق (ڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے تہران اور دمشق کے درمیان اقتصادی تعاون کی سطح کو مزید بڑھانے پر زور دیا ہے ۔

شام کے صدر نے ایرانی وزیر برائے شہری ترقی عباس اخوندی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام، ایران سمیت تمام ان ممالک کے ساتھ جو کہ شامی خود مختاری اور اقتدار کا احترام کرتے ہیں اقتصادی اور معاشی روابط کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے۔اس موقع پرعباس آخوندی نے کہا کہ تہران، دمشق میں قیام امن سمیت تمام شعبوں میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے اور ایران شام کی تعمیر نو میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ایرانی وزیر برائے شہری ترقی کے دورہ شام کے موقع پر شامی وزیر خزانہ اور غیرملکی تجارت سمر الخلیل کے درمیان ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے ایک نئے باب کاآغاز ہو گا۔
(اے پی پی)

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.