لاہور (ڈیسک ): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک قوم کے لیے لڑوں گا ۔
مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا میری قوم نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا ،وعدہ کرتا ہوں خون کے آخری قطرے تک قوم کے لیے لڑوں گا ۔چیئرمین تحریک انصاف نے جلسے میں 11 نکات بھی پیش کیے انہوں نے کہا ان نکات پر عمل سے ملک ترقی کرے گا اور نیا پاکستان تشکیل پائے گا ۔
عمران خان کے پیش کیے گئے 11 نکات
پہلا نکتہ: پورے ملک میں ایک تعلیمی نصاب لائیں گے
دوسرا نکتہ : عوام کے لیے ہیلتھ پالیسی لے کر آئیں گے
تیسرا نکتہ:قرض اتاریں گے ، ٹیکس سسٹم ٹھیک کریں گے ایف بی آر میں بہتری لائیں گے
چوتھا ن نکتہ : نیب کو مضبوط کریں گے اور کرپشن کا خاتمہ کریں گے
پانچواں نکتہ : سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے
چھٹا نکتہ: عوام کو روزگار دیں گے اور 50 لاکھ سستے گھر دیں گے
ساتواں نکتہ : پاکستان کو سیاحت کا حب بنائیں گے جس کے ذریعے بے روزگاری ختم ہوجائے گی
آٹھواں نکتہ: زرعی اصلاحات کریں گے تاکہ کسانوں کی حالت بہتر ہو
نواں نکتہ : وفاق کو مضبوط اور صوبوں کا حقوق دیں گے ،جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے ،فاٹا کو کے پی کے میں ضم کریں گے ۔
دسواں نکتہ :ماحولیات کا نظام ٹھیک کرنے کے لیے ملک بھر میں 10 ارب درخت لگائیں گے
گیارواں نکتہ:پولیس اور انصاف کا نظام درست کریں گے