You are currently viewing مسلم لیگ نون کے  شاہد خاقان عباسی  وزیراعظم منتخب

مسلم لیگ نون کے شاہد خاقان عباسی وزیراعظم منتخب

اسلام آباد (ڈیسک) مسلم لیگ نون کے شاہد خاقان عباسی  221 ووٹ لیکر ملک کے 18 ویں وزیر اعظم  منتخب ہو گئے ،

نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے نئے وزیر اعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی کو نامزد کیا تھا ،ان کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار نوید قمر، پی ٹی آئی، عوامی مسلم لیگ اور مسلم لیگ (ق) کے شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ تھے۔ قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران 342 ارکان کے ایوان شاہد خاقان عباسی 221 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جب کہ نوید قمر کو 47 ، شیخ رشید کو 33، اور طارق اللہ 4 کو ووٹ ملے

قائد ایوان منتخب ہونے والے شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ (ن) کے علاوہ ایم کیو ایم، جے یو آئی (ف)، نیشنل پارٹی، اور مسلم لیگ ضیا کے ارکان نے بھی ووٹ دیئے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.