You are currently viewing پاکستان کے بعد سری لنکا کو” ڈبل ہینڈ”باؤلر مل گیا

پاکستان کے بعد سری لنکا کو” ڈبل ہینڈ”باؤلر مل گیا

ہوبارٹ (ڈیسک ) سرلنکن انڈر  19 ٹیم کے کپتان کامیندو مینڈس   نے آسٹریلیا انڈر 19 کیخلاف یوتھ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک اوور میں دونوں ہاتھوں سے گیندیں کرائیں،ہیڈ کوچ رائے ڈائس کا کہنا ہے کہ کپتان کی باؤلنگ میں مہارت ٹیم کیلئے پلس پوائنٹ ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹو سے قبل لاہور قلندر ٹیم نے اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر یاسر جان کو تلاش کر کے اسے میڈیا میں متعارف کراتے ہوئے اسکے ساتھ دس سال کا معاہدہ کر لیا تھا،یاسر جان دونوں ہاتھوں سے فاسٹ باؤلنگ کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دریں اثناء لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا نوجوان کھلاڑی موجود ہے جو دونوں بازو سے سپن باولنگ کرا سکتا ہے،ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اور سپن باولنگ کو مشتاق احمد کی زیر نگرانی نوجوان کھلاڑی شاہ زیب بھٹی دونوں ہاتھوں سے باولنگ پریکٹس کر رہا ہے تاہم اسے ابھی میڈیا کی نظروں سے دور رکھا جا رہا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.