اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 تھی اور اس کا مرکز کوہِ ہندوکش تھا، زلزلے کی گہرائی 175 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ پشاور، لکی مروت، لوئردیر، سوات، چترال، چارسدہ، بشام، شانگلہ میں زمین لرز اٹھی جبکہ سرگودھا، شیخوپورہ ننکانہ میں بھی زلزلے کے اثرات سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پاکستان کے کئی شہر زلزلے سے لرز گئے
- Post author:News Pakistan Staff
- Post published:02/01/2016 14:35
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / پنجاب / خیبر پختونخوا / سلائڈر / ماحولیات
- Post last modified:02/01/2016 14:38
- Reading time:1 mins read