کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں آج جب سورج طلوع ہوا تو بادلوں نے سورج کے تیز چمچماتی روشنی کو اپنی چادر میں چھپا لیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں ہلکی بارش کی خوشخبری بھی دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد ہواوں نے ڈیرہ ڈال لیا ہے جس سے درجہ حرارت کم ہوتا جا رہا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آج شہر میں ہلکی بارش کی بھی پیشن گوئی کر رکھی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی سرد ہواوں کی وجہ سے کراچی میں آئندہ دو روز تک موسم مزید سرد رہے گا۔