You are currently viewing وزیر اعلیٰ پنجاب  کا گریٹر اقبال پارک کے امور چلانے کیلیے خود مختار اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا گریٹر اقبال پارک کے امور چلانے کیلیے خود مختار اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور(اسٹا ف رپورٹر) گریٹر اقبال پارک کے امور چلانے کیلیے خود مختار اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پارک میں آنے والےکوسہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت گریٹراقبال پارک کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں گریٹر اقبال پارک کے امور چلانے کیلیے خود مختار اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا  اور ساتھ ہی گریٹر اقبال پارک میں ہر سال شاندار ایونٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا ۔اجلاس میں شاہی قلعہ ،بادشاہی مسجد اورحضوری باغ کو بھی اتھارٹی کے ماتحت کرنےکاجائزہ لیاگیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک کی سی سی ٹی وی کیمروں سےنگرانی کی جائے، گریٹراقبال پارک ملک کا سب سے بڑا تاریخی اورتفریحی پارک ہے، پارک میں آنے والےکوسہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور شاہی قلعہ کو جگمگانے کیلیے بھی فوری اقدامات کیےجائیں۔