جنوبی وزیرستان (نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں مکان میں دھماکا ہوگیا۔
ڈی پی او ملک حبیب خان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بچی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ملک حبیب نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہونے والے دھماکے سے متعلق پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔