غزہ / بیروت (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ اور لبنان پر حملے کرتے ہوئے مزید 96 افراد کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی حملوں سے مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے۔
صیہونی فوج نے پناہ گزین الشاطئی کیمپ پر بھی بمباری کی جہاں سے درجنوں فلسطینیوں کے شہید ہونے اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
علاوہ ازیں جنوبی غزہ اور خان یونس میں ایک ہفتے سے ایندھن کی قلت کا سامنا ہے، 12 لاکھ فلسطینی پانی سے بھی محروم ہیں جبکہ کئی بنیادی سروسز معطل ہوگئی ہیں۔
دریں اثناء لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران 59 افراد شہید جبکہ 182 زخمی ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کی جانب سے لبنان کے شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی جہاں طبی عملے کے 12 کارکن شہید ہوئے تھے۔