لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وطن واپس پہنچ گئے۔
نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے دبئی سے لندن، امریکا اور یورپ کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 7 نومبر کو لاہور سے خصوصی طیارے سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جینیوا پہنچیں تھیں۔
جینیوا میں مریم نواز نے پیرا تھائیرائیڈ کی شکایت کے باعث طبی معائنہ کروایا اور کچھ دن قیام کے بعد لندن آئیں تھیں۔
وطن واپسی سے قبل لندن سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔
صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال دینے والے ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔