You are currently viewing ACCA کی تاریخ میں پہلی پاکستانی خاتون عائلہ مجید صدر منتخب

ACCA کی تاریخ میں پہلی پاکستانی خاتون عائلہ مجید صدر منتخب

لندن (نیوز ڈیسک) عالمی اکاؤنٹنسی باڈی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹس کے انتخاب میں پہلی پاکستانی، جنوبی ایشیائی اور مسلمان خاتون عائلہ مجید کو صدر منتخب کر لیا گیا۔
اے سی سی اے کی پہلی پاکستانی خاتون صدر منتخب ہوکر تاریخ رقم کرنے والی عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور پلانیٹیو پاکستان کی سی ای او ہیں۔
عائلہ مجید نے سال 2006 میں اے سی سی اے میں شمولیت اختیار کی تھی، اے سی سی اے کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو تینوں بڑے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے، عائلہ مجید کو توانائی، ڈیکاربونائزیشن اور کلائمیٹ ٹیک پر بین الاقوامی اسپیکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
اس موقع پر عائلہ مجید نے اپنے بیان میں اے سی سی اے ممبران کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے کو ترقی دینے اور پرکشش بنانے کے لیے کوشش کریں گی۔
دوسری جانب اے سی سی اے نے ڈھائی لاکھ اراکین ہونے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا، اے سی سی اے اس سال اپنی 120 ویں سالگرہ منائے گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.