تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کی تیاریاں جاری ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جوابی کارروائی روکنے کے لیے بھی مشترکہ تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق کم از کم 3 ہزار امریکی فوجی اسرائیل میں تعینات کیے جارہے ہیں جبکہ ایرانی بیلسٹک میزائل سے اسرائیل کو محفوظ بنانے کے لیے میزائل ڈیفنس سسٹم تھاڈ کی تنصیب جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اضافی پیٹریاٹ بٹالینز تعینات کرنے کا بھی امکان ہے جبکہ خطے میں پہلے سے تعینات امریکی افواج کے تحفظ کے لیے مزید مقامات پر پیٹریاٹ بٹالینز تعینات ہوں گی۔
پیٹریاٹ امریکی افواج کا اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم ہے جو جدید فضائی انٹر سیپٹر میزائل اور ریڈار سسٹم کا استعمال کرتا ہے۔