You are currently viewing پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اگست سے کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اگست سے کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اگست سے بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے کمی ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل 7 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے 71 پیسے لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ بڑی معیشتوں کی جانب سے کم استعمال ہے ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.