You are currently viewing گورنر فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ کے پی کا ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

گورنر فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ کے پی کا ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بطور ہرجانہ ایک ارب روپے کا نوٹس بھجوایا ہے۔
وکیل کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق ”میرے موکل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے اور میرے موکل کو ذہنی تناؤ میں ڈالنے پر 50 کروڑ روپے الگ سے ہرجانہ ادا کریں“۔
متن کے مطابق موکل پرعزم استحکام آپریشن پر دستخط کرنے کا الزام لگایا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں آپریشن کے لیے کوئی دستخط نہیں کیے، وزیراعلیٰ کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے معاملہ اسمبلی اور کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔
نوٹس میں کہا ہےکہ میرے موکل پر بے بنیاد الزامات عائد کیےگئے، میرے موکل پر بے بنیاد الزامات پر معافی مانگ کر میڈیا پر نشر کریں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.