راولپنڈی (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو کی ٹیم کی جانب سے بحریہ ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کے راولپنڈی آفس پر چھاپہ مار کر دفتر سیل کردیا۔
ذرائع کے مطابق چھاپہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے مارا گیا تھا۔
چھاپے کے دوران نیب کے ہمراہ پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی تھیں۔
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے دفتر میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے عملے سے پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کردیا گیا۔