اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے 23 ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاداسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزرا سمیت آزاد کشمیر کی اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے زعما نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں حالیہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے 23 ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔