You are currently viewing بھارت: اسرائیل کیخلاف پوسٹ لائک کرنے پر اسکول پرنسپل برطرف

بھارت: اسرائیل کیخلاف پوسٹ لائک کرنے پر اسکول پرنسپل برطرف

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت میں اسکول انتظامیہ نے اسرائیل کے خلاف پوسٹ لائک کرنے پر خاتون پرنسپل کو ملازمت سے فارغ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے معروف اسکول کی انتظامیہ نے پروین شیخ نامی پرنسپل کو ملازمت سے یہ کہتے ہوئے برطرف کر دیا کہ انہوں نے فلسطین کی حمایت کردہ پوسٹ لائک کی ہے۔
اسکول انتظامیہ نے 2 مئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروین شیخ کی ذاتی سوشل میڈیا سرگرمیاں تعلیمی ادارے کی اقدار سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پروین شیخ کو عہدے سے اس وقت تک کے لیے مستعفی ہونے کا کہا گیا جب تک انتظامیہ ان کے اقدام کی تحقیقات مکمل کرتی ہے۔
انتظامیہ نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اسکول پرنسپل کو عہدے سے برطرف کردیا۔
دریں اثناء پرنسپل پروین شیخ نے اسکول انتظامیہ کے سیاسی عزائم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی برطرفی کو مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر ضروری عمل قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ پروین شیخ گزشتہ 12 برس سے مذکورہ اسکول سے وابستہ جبکہ 7 برس سے پرنسپل کے عہدے پر فائض تھیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7