You are currently viewing ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:آئی سی سی نے آفیشلز کا اعلان کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:آئی سی سی نے آفیشلز کا اعلان کردیا

دبئی (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، جیف کرو اور رنجن مدوگالےشامل ہیں، علاوہ ازیں ایڈریو پائیکرافٹ،رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ بھی ریفری ہوں گے۔
امپائرز پینل میں پاکستان کے احسن رضا ، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی شامل ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7