You are currently viewing ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کے لیے کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی کے لیے کسانوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے کسانوں کو ٹیوب ویلز سولر پر منتقل کرنے کے لیے سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویلز کو سولرپر منتقل کرانے میں کسانوں کی مدد کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرانے کے لیے کسانوں کو 12 ارب روپے دیے جائیں گے، ہر کسان اپنا ٹیوب ویل 20 کلو واٹ تک سولر پر منتقل کرسکتا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل 50 فیصد تک سبسڈی دے گی، سبسڈی کا مقصد کسانوں کی بجلی لاگت میں کمی لانا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.