You are currently viewing سانگھڑ میں 5 بچوں کا ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے سے انتقال

سانگھڑ میں 5 بچوں کا ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے سے انتقال

سانگھڑ (نیوز ڈیسک) سانگھڑ میں ہینڈ پمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5 بچے انتقال کر گئے۔
سانگھڑ کے گاؤں نیاز بھٹی میں 3 روز کے دوران 5 کمسن بچوں کی اموات واقع ہوئیں۔
ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کے مطابق بچوں کو اُلٹی،بخار اور ڈائیریا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔
فوت ہونے والے بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق بچوں کی اموات زرعی زمین میں لگے ہینڈ پمپ کا پانی پینے سے ہوئیں۔
لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق ہینڈ پمپ کا پانی زہریلا ہے جس کو سیل کردیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.