اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نےنادراہیڈکوارٹرپہنچ کر نادرا کے ای پورٹل سروس کا افتتاح کردیا ۔
نادرا ای پورٹل سروس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نادرا آن لائن پاسپورٹ سروس کاآغازکردیاگیا ہے،جس کےذریعےگھربیٹھےپاسپورٹ کی تجدیدکرائی جاسکےگی ساتھ ہی سروس کے آغاز کا مقصد پاسپورٹ کےحصول کوآسان سےآسان تربناناہے جبکہ ای پاسپورٹ کی مدت دس سال مقرر کی گئی ہے ۔
وزیر داخلہ کا پاکستان میں مقیم شہریوں کی مشکلات پر نظر ڈالتے ہوئے کہنا تھا کہ پاسپورٹ اورشناختی کارڈکےلئےلائنوں میں کھڑاہوناعوام کی تضحیک ہےجس کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ جون سے قبل پاکستان میں ای پاسپورٹ کاآغازکردیا جائیگا تاکہ شہریوں کوسہولیات بغیرلائن میں لگےفراہم کیےجائیں
وزیر داخلہ نے پنجاب حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملکی مسائل کے حل کے لئے تیزی سے کام کیا جارہا ہے پاکستانی عوام اب ہر شعبے میں بہتری دیکھے گی