You are currently viewing فی یونٹ بجلی 4 روپے 56 پیسے مہنگی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

فی یونٹ بجلی 4 روپے 56 پیسے مہنگی، نیپرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں فی یونٹ بجلی 4 روپے 56 پیسے مہنگی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی مہنگی ہونےسے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، بجلی صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔
یاد رہے کہ نومبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.