You are currently viewing مشہور فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی بیٹی انتقال کرگئیں

مشہور فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی بیٹی انتقال کرگئیں

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی اسپتال میں زیر علاج بیٹی کا انتقال ہوگیا۔
عاصم جوفا نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر افسوس ناک خبر کی اطلاع دی۔
انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری سب سے چھوٹی بیٹی عائرہ عاصم اسپتال میں داخل رہنے کے چند روز بعد لندن میں انتقال کرگئی ہے۔

عاصم جوفا نے لکھا کہ میری بیٹی کو اچانک برین ہیمرج ہوا اور وہ زندگی کی جنگ ہار گئی۔
انھوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اس مشکل وقت میں بیٹی اور ہمیں صرف آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
عاصم جوفا کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے ان کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔