لاہور (ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے احتیاط کے پیش نظر کینسر کی تشخیص سے متعلق ٹیسٹ کروایا ہے۔
مداحوں کو اپنی صحت کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ کینسر کی پیشگی تشخیص کے لئے ان کی بیٹی نے انہیں ’پیپ سمیر ٹیسٹ‘ کروانے کا مشورہ دیا۔
یوٹیوب پر ایک وی لانگ میں اداکارہ نے کہا کہ ان کی والدہ کینسر میں مبتلا تھیں جو ان کی موت کا بھی باعث بنا تھا، اسی لیے ان کی بیٹی نے انہیں بڑھتی عمر کے ساتھ احتیاطاً ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔
شگفتہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کے مطابق مجھے یہ ٹیسٹ 4 سے 5 بار کروالینا چاہئے تھا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نےاپنا ٹیسٹ کروایا ہے جس میں فائبرائیڈز ظاہر ہوئے ، اب ڈاکٹر کے مشورے پر فائبرائیڈز کی نوعیت جاننے کے لئے ایم آر آئی کروانے نجی اسپتال آئی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ جب میری رپورٹس آجائیں گی تب اپنے اگلے وی لا گ میں اس حوالے سے آگاہ کریں گی، انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔