پشاور (ڈیسک) کسٹم انفورسمنٹ حکام نے طورخم بارڈر پر 50ہزار ریال کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
کسٹم انفورسمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان طورخم بارڈر ڈپارچر اسکینر پر انسپکٹر انفورسمنٹ نے 50ہزار سعودی ریال جو وہیل چیئر سے دوران تلاشی افغانستان جانے والے مسافر سے قبضہ میں لے لیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزم نے غیر ملکی کرنسی کو خفیہ طریقے سے وہیل چیئر میں چھپارکھا تھا جو پاکستان سے افغانستان اسمگل کر رہے تھے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخوا اور کلکٹر انفورسمنٹ کی ہدایت پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا گیا ہے۔
طورخم بارڈر پر کسی کو غیر ملکی کرنسی، منشیات سمیت غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دیں گے ۔