You are currently viewing صوابی: درخت کاٹنے کے معاملے پر فائرنگ، 4 بھائی قتل

صوابی: درخت کاٹنے کے معاملے پر فائرنگ، 4 بھائی قتل

صوابی (نیوز ڈیسک) صوابی میں درخت کاٹنے کے معاملے پر جھگڑے میں فائرنگ کرکے 4 بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے مانیری پایاں میں درخت کاٹنے پر دو فریقین کے مابین جھگڑا ہوا۔
جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 بھائی مارے گئے جبکہ دوسرے فریق کا بھی ایک شخص زخمی ہوا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
فائرنگ سے ہلاک افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7