دبئی (ڈیسک) دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے کچرے سے توانائی پیدا کرنے والے پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔
پلانٹ کا افتتاح دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔
شیخ حمدان نے سوشل میڈیا پر ورسان میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی اور مؤثر ترین سہولت کا افتتاح کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
I inaugurated the world’s largest and most efficient waste-to-energy facility in Warsan featuring an investment of AED 4 billion, a remarkable project that reinforces Dubai’s status as a global leader in sustainable infrastructure. The facility is capable of generating 220… pic.twitter.com/DqraruoC0C
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) July 4, 2023
شیخ حمدان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں 220 میگا واٹ فی گھنٹہ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔
منصوبے سے ایک لاکھ 35 ہزار رہائشی یونٹس کو بجلی فراہم کی جا سکتی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس پلانٹ میں سالانہ دو ملین ٹن کچرا بغیر کسی منفی ماحولیاتی اثرات کے پروسیس ہوسکتا ہے۔
دبئی میونسپلٹی کے منصوبے میں 4 ارب اماراتی درہم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔