You are currently viewing آرمی چیف نے معاشی بحالی کے لیے حکومتی پلان کی بھرپور حمایت کردی

آرمی چیف نے معاشی بحالی کے لیے حکومتی پلان کی بھرپور حمایت کردی

اسلام آباد (ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معاشی بحالی کے لیے حکومتی پلان کی بھرپور حمایت کردی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج معاشی بحالی کے حکومتی پلان پر عمل درآمد کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اسے پاکستان کی سماجی اور معاشی خوش حالی اور اقوام عالم میں اپنا جائز مقام واپس حاصل کرنے کی بنیاد سمجھتی ہے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کو مشکل اور دلیرانہ فیصلوں کے ذریعے بحرانوں سے نکال رہے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ”اکنامک ریوائیول پلان“ کا مقصد ملک کو موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت زراعت، لائیو اسٹاک، معدنیات، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور زرعی پیداوار جیسے شعبوں کی صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کی مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.