اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سویلین اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورت حال پر غور ہو گا۔
قبل ازیں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے فیصلے کی تائید کی گئی تھی ۔