You are currently viewing سری نگر میں   کرفیوختم موبائل اور انٹرنیٹ  سروس  بحال

سری نگر میں کرفیوختم موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال

سری نگر (ڈیسک ) مقبوضہ کشمیرمیں   19ویں روز بھی بھارتی درندگی کے نتیجے میں کشیدگی برقرار ہےسری نگر میں 17 روز بعد کلرفیو اٹھا لیا گیا ہے جبکہ 16 روز بعد موبائل اور انٹر نیٹ سروس بحال کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دو ہفتوں سے زائد دن گزر جانے کے بعد بھی بھارتی جارحیت ختم نہ ہوئی اور مقبوضہ کشمیر کی  کٹھ پتلی انتظامیہ صورتحا ل پر قابو نہ پاسکی ۔

جبکہ ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے  سرچ آپریشن کے نام پر  چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

دوسری جانب آسیہ اندرابی نے سید علی گیلانی اور میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جبکہ بھارتی ظلم کے خلاف حریت کانفرنس کی جانب سےکی گئی ہڑتال کو  جمعے تک بڑھا دیا گیا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.