لاہور (ڈیسک) سوشل میڈیا پر اداکارہ سعیدہ امتیاز کی موت کی خبروائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔
اداکارہ کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا تھا کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
اداکارہ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں، آج میں جب سو کر جاگی تو مجھے ڈھیر ساری کالز اور میسجز آئے ہوئے تھے اور مجھے خود سمجھ نہیں آئی کہ میرے ساتھ کیا ہوا؟
انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کیلئے پریشانی کا لمحہ تھا، میرا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی نے ہیک کرلیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ کسی انسان کو اس حد تک تنگ کرنا جواس پر اور اس کے خاندان پر اثرانداز ہو وہ کسی صورت ٹھیک نہیں، آپ کو نہیں پتا ہوتا سامنے والا انسان کس فیز سے گزر رہا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھاکہ جھوٹی خبر کے بعد فیملی کے لوگ مجھے دیکھنے گھر آگئے تھے، میں یہ سب کرنے والوں کے خلاف ایکشن لوں گی۔