دبئی (ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری امریکہ سے دبئی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ساتھ ہی وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اور قانونی مشیروں کو بھی دبئی پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مصالحتی صدر آصف علی زرداری آج امریکہ سے دبئی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ۔آصف علی زرداری کے پہنچنے کے بعد دبئئ میں رینجرز اختیارات میں توسیع کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد ہی رینجرز اختیارات میں توسیع یا رینجرز کی سندھ سے واپسی اک فیصلہ عمل میں لایا جائیگا۔
دبئی میں میٹنگ کے لئے سابق صدر کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورقانونی مشیروں کو دبئی پہنچنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں ۔
جبکہ اس سے قبل سابق صدر کی جانب سے دبئی واپسی دو دن کے لئے ملتوی کردی گئی تھی