You are currently viewing حکمران جماعتوں نے ازخود نوٹس کیس میں فل کورٹ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی

حکمران جماعتوں نے ازخود نوٹس کیس میں فل کورٹ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس میں فل کورٹ بنانے کے لیے درخواست دائر کردی۔
فاروق ایچ نائیک، کامران مرتضیٰ اور منصور عثمان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی سماعت کے لیے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ بنائی جائے تاہم جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو فل کورٹ میں شامل نہ کیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں ججز پہلے سے اپنا مائنڈ کیس میں اپلائی کرچکے ہیں، کئی آئینی، قانونی اور عوامی اہمیت کے سوال سامنے آچکے ہیں جن پر سماعت ضروری ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.