تھرپارکر (ڈیسک) بھارتی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے والا چیتا لوگوں کا شکا ربن گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق انڈین چیتا تحصیل اسلام کوٹ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز دیکھا گیا تھا۔ ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز علی تالپور کے مطابق اطلاع ملتے ہی مخصوص گن کا بندوست کیا جا رہا تھا تاکہ چیتے کو پکڑنے کے بعد کیرتھر نیشنل پارک میں چھوڑ دیا جائے تاہم علاقہ مکینوں نے ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے چیتے کا شکار کرلیا۔