کراچی (ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومت میں رہنے یا علیحدہ ہونے سے متعلق مشاورت کے لیے پارٹی کا اجلاس 15 دسمبر کو طلب کر لیا۔ اس حوالے سے سردار اختر مینگل نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ پارٹی کے اجلاس میں حکومت چھوڑنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، اس طرح کے رویے سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں کیے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہو یا ہمارے وسائل، کوئی بلوچستان سےمتعلق سنجیدہ نہیں، حکومت نے ہماری شکایات دور نہ کیں تو شہباز شریف حکومت سے علیحدہ ہوسکتے ہیں۔
حکومت سے علیحدگی پر غور کیلیے بی این پی مینگل کا اجلاس کل طلب
- Post author:Umer Khan
- Post published:14/12/2022 15:55
- Post category:بلوچستان / پاکستان / سیاست
- Post last modified:14/12/2022 15:55
- Reading time:1 mins read
Tags: بی این پی مینگل, پارٹی اجلاس طلب, پاکستان نیوز, حکومت سے علیحدگی پر غور, سردار اختر جان مینگل, نیوز پاکستان, نیوز پاکستان اردو, نیوز پاکستان ٹی وی