لاہور (ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر ایک لمبے عرصے کے بعد کرکٹ کے شائقین کو کھیلتے نظر آئیں گے۔
کرکٹ کے چاہنے والے محمد عامر کی تیز رفتار گیندوں کو یقیناً نہیں بھولے ہوں گے، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انھیں این او سی کا اجرا کیا گیا ہے۔
پیسر محمد عامر کو یہ اجازت نامہ ابو ظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے لیے جاری کیا گیا ہے جہاں وہ بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
ابوظبی ٹی ٹین لیگ 4دسمبر تک کھیلی جائے گی۔