لاہور (ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ افسوس کہ اپنے دور حکومت میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہ کرسکا۔ جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹرز نےانہیں 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے، صحت یابی میں 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کی وجہ سے موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ دھمکیاں دیں۔ عمران خان نے کہا کہ میری حکومت آئینی طریقے سے نہیں ہٹائی گئی، میری حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی، جو غیر آئینی تھا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف سازش کے بارے میں جانتا ہوں، یہ سب 2 ماہ پہلے شروع کیا گیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر مجھے قتل کرنے کی سازش بنائی گئی۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آئندہ الیکشن میری جماعت جیتے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف مارچ آئین کے مطابق ہے اور یہ ہمارا حق ہے۔
اپنے دور حکومت میں قانون کی حکمرانی نافذ نہ کر سکا، عمران خان
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:11/11/2022 13:48
- Post category:پاکستان / دنیا / سیاست / لاہور
- Post last modified:11/11/2022 13:48
- Reading time:1 mins read
Tags: Germen Media, imran khan, Interview, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, PTI leaders
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7